آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھا لیا

پیر 15 اپریل 2024 20:16

آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھا لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ بعد ازاں انہوں نے اسمبلی کے رول پر دستخط کئے جبکہ سپیکر نے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر سپیکر گیلری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صدرمملکت کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری اورہمشیرہ فریال تالپوربھی موجود تھیں۔