سیدال خان کامنتخب ہونا مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے ورکروں کی جیت ہے ،چوہدری نعیم کریم

پیر 15 اپریل 2024 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نظریاتی کارکن سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پرمبارکبا ددیتے ہوئے کہا ہے کہ سیدال خان کامنتخب ہونا پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے ورکروں کی جیت ہے امیدکرتے ہیں کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اپنے پرانے نظریاتی ساتھیوں کوساتھ لیکرچلیں گے اور پورے صوبہ بلوچستان کی عوام اور خصوصاً کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائیں گے۔

یہ بات انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کو منتخب ہونے پرمبارکباددینے کے موقع پر ساتھیوں سے چیت کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ سیدال خان ناصر انٴْکے اٴْن پرانے نظریاتی ساتھیوں سے ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں تمام تر دباؤ اور منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف نے سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ بناکر مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں سیدال خان ناصرکی جیت دراصل مسلم لیگ(ن) کے ورکروں اور نظریاتی ساتھیوں کی جیت ہے ہم امید کرتے ہیں کہ سیدال خان ناصر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کلیدی کرداراداکریں گے۔انہوں نے سیدال خان ناصر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباددیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔