Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورقائد محمد نوازشریف کی زیر صدارت مری میں اعلی ٰسطح کا خصوصی اجلاس

پیر 15 اپریل 2024 20:27

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  اورقائد محمد نوازشریف کی زیر صدارت  مری ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت مری میں ایک اعلی'سطحی خصوصی اجلاس منعقد ہوا ہے،اجلاس میں مری کودرپیش مسائل، ضروریات ، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پرجامع بریفننگ دی گئی اورمری کی ڈویلپمنٹ کے لئے جامع پلان بھی طلب کیا گیا، اجلاس میں ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئےمری اور دیگر سیاحتی مقامات پلاسٹک بیگ پر پابندی کا عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، دیگرامور میں مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال کے قیام اورمری میں انٹری گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس مری کو فراہمی آب کے لئے دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری ،موجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کرلیا گیا ،علاوہ ازیں مری میں پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئےمری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر تفصیلی غور کیا گیاجبکہ ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ، غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم بھی جاری کیا گیا،نیو مری قائم کرنے کے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کی جائے گی مری ایکسپریس وے پر موٹر وے طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مری کے لئےسالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی، مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان پیش، منظوری اور بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ اور مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری،مری کی سڑکوں پر گڑھے ختم کرنے اور گلیوں بازاروں کو بحال کیا جائے گا ۔

اجلاس میں جھیکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔تعمراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا، جس سےلینڈ سلائڈنگ پوائنٹس ہوٹلوں، عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔اس موقع پر محمد نواز شریف نے کہاکہ سیاحتی مقامات بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔

میں شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔ مریم نواز کا کہنا تھابھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔ حکومت کا اولین فرض ھے کہ وہ عوام کی زندگی کا تحفظ کرے ایم پی اے بلال ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنرآغا ظہیرعباس شیرازی ، آر پی او اور دیگر حکام موجود تھے جبکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اورایم این اے اسامہ اشفاق سرور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات