پشاور، کرنٹ لگنے سے13 سالہ بچہ جاں بحق

پیر 15 اپریل 2024 21:01

پشاور، کرنٹ لگنے سے13 سالہ  بچہ جاں بحق
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پشاور میں کرنٹ لگنے سےایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں 13 سالہ مبشر گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

متوفی کے والد نے پولیس کو واپڈا کےخلاف درخواست دی جس میں استدعا کی گئی کہ واپڈا حکام کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس نے درخواست وصول کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔