پنجاب بھرمیں 1333ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق،1457زخمی ہوگئے

پیر 15 اپریل 2024 21:11

پنجاب بھرمیں 1333ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق،1457زخمی ہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پنجاب بھرمیں 1333ٹریفک حادثات میں 02افراد جاں بحق جبکہ 1457زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1333ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 689افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔768معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں 74فیصد تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 689ڈرائیوز،54کم عمرڈرائیور، 608مسافراور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ209ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت239متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آبا د 98متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 86حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔