وزیراعلیٰ پنجاب کا مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک استعمال پر پابندی کا حکم
مری میں پارکنگ کیلئے کیبل کار، جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت، مری میں انٹری کیلئے گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ، بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اورغیرقانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ
ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اپریل 2024 19:07
(جاری ہے)
مری کے لئے دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری دی گئی اورموجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کرلیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے مری میں پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت کی۔مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورغیر قانونی عمارتیں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم دیا۔ نیو مری قائم کرنے کے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کیا جائے گا۔ مری میں موٹر وے کی طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے۔اجلاس میں مری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان پیش کیا گیا اور منظوری دیدی گئی۔ مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری بھی دی گئی۔ مری کی سڑکوں پر گڑھے ختم کرنے اور گلیوں بازاروں کو بحال کیا جائے گا۔ جھیکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔ تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں۔ عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔ سیاحتی مقامات بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔ ایم پی اے بلال ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی، آر پی او اور دیگر حکام موجود تھے جبکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم این اے اسامہ اشفاق سرور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.