مولانا فضل الرحمن نے نسل نو کو بھیانک سازشوں سے آگاہ کیا ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

پیر 15 اپریل 2024 21:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد مفتی عبد السلام ریئسانی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ میر فاروق لانگو حافظ شبیر احمد مدنی حاجی صالح محمدمفتی نیک محمد فاروقی مولانا جمال الدین حقانی حافظ سردار محمد نورزئی مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا ہے پشین میں قائد جمعیت کا جلسہ دھاندلی کو مسترد کرنے کی آواز ہوگی۔

جمعیت کوئٹہ کی تیاریوں کے حوالے سے آج تین بجے یونٹوں کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لینے والے کس کے کہنے پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف بول رہے ہیں۔ملک کے نظام کو فیل کرنے والیکرداروں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے نسل نو کو بھیانک سازشوں سے آگاہ کیا کہ اس ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔

آٹھ فروری کی کوکھ سے خطرناک بحران نے جنم لیا،بدقسمتی سے ذمہ دار ادارے ملک کی تباہی میں ملوث ہیں۔سیاست میں مداخلت کے بغیر ملک کا استحکام مشکل ہے۔ ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل کر کچھ لوگ مزید داغ دار ہوئے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے احتجاج کی آخری حدوں کو چھو لیں گے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ قومی اور صوبائی نشستوں پر جیت چکی ہے۔ اب احتجاجی سیاست کے ذریعے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کی سیاست ملک کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 20اپریل کو پشین میں ہونے والی عوامی اسمبلی کٹھ پُتلی حکومت کے خلاف مؤثر جدوجہد کا آغاز ہوگا۔