جیکب آباد کے ڈی سی کی سیٹ ایک ہفتے سے خالی تاحال تقرری نہ ہوسکی

پیر 15 اپریل 2024 21:26

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) جیکب آباد کے ڈی سی کی سیٹ ایک ہفتے سے خالی تاحال تقرری نہ ہوئی ،سیٹ خالی ہونے کے باوجود بجٹ سے ہولڈنگ کیمپ کے نام پر مزید 7لاکھ نکلوالئے گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کی سیٹ دادلو ظہرانی کو ہٹائے جانے کے بعد ایک ہفتے سے خالی پڑی ہے جس پر حکومت سندھ کی جانب سے تاحال تقرری نہیں کی گئی ہے ،ڈی سی کی سیٹ خالی ہونے کے باوجود بجٹ سے ہولڈنگ کیمپ کے نام پر مزید 7لاکھ عید کی چھٹیوں کے بعدگزشتہ روز نکلوائے گئے ہیںحالانکہ ہولڈنگ کیمپ خالی پڑی ہے اپریل میں ہولڈنگ کیمپ کے نام پر 42لاکھ 62ہزار سے زائد کا خرچہ دکھایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :