داسو ڈیم کا ایک عارضی بند ٹوٹنے کی وجہ سے دریا سندھ میں کچھ گھنٹوں کے بعد پانی کا بہاو معمول سے بہت زیادہ ہونے کا اندیشہ

پیر 15 اپریل 2024 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ کوہستان اپر اور کو ہستان لوئر کے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ داسو ڈیم کا ایک عارضی بند ٹوٹنے کی وجہ سے دریا سندھ میں کچھ گھنٹوں کے بعد پانی کا بہاو معمول سے بہت زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذہ عوام کومطلع کیا جاتا ہے دریا سندھ کے کنارے جانے سے اجتناب کریں اور دریائے سندھ کے قریب مقیم لوگوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :