جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کا ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

پیر 15 اپریل 2024 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) جمعیت علمائ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام کے کارکن گھروں سے نکل کر لوگوں کی مدد کو پہنچیں۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے تمام اضلاع میں اپنی سرگرمیاں تیز کردیں۔بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے کر زمینداروں کے زرعی بل معاف کردیا جائے۔گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کچی آبادیاں ملیا میٹ ہوگئی ہے۔رفاعی ادارے اور پی ڈی ایم اے بلوچستان میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے لوگوں کی مدد کو پہنچیں۔