Live Updates

لاہوریوں تک محفوظ خوراک کی رسائی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک

پیر 15 اپریل 2024 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) لاہوریوں تک محفوظ خوراک کی رسائی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر خوراک پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ، ٹھوکر اور ٹمپل روڈ کا علی الصبح دورہ کیا گیا جس میں9 ناشتہ ہوٹلز کا معائنہ کیا گیا 4 پوا?نٹس کو1لاکھ 90ہزار کے جرمانے عائد کردیے گ?ے اور500 کلو بیمار کم وزن مرغیاں تلف کرکے مقدمہ درج کروادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی الصبح دودھ بردار اور گوشت بردار گاڑیوں میں موجود ہزاروں لٹر دودھ اور 55ہزار کلو مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ناشتہ ہوٹلز میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی اور بدبودار فریزرز، کچن ایریا میں گندی دیواریں موجود ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی مزید برآں ملازمین کے میڈیکل، ٹرینینگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے جبکہ5 ہوٹلز کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 1 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سپلائی کیے جانے والے گوشت اور دودھ کی مکمل ٹریسیبیلٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات