فلڈ سیل نے خیبر پختونخوا میں بارشوں کے بعد دریاں میں پانی کا بہائوں کی رپورٹ جاری کردی ہے

پیر 15 اپریل 2024 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) فلڈ سیل نے خیبر پختونخوا میں بارشوں کے بعد دریاں میں پانی کا بہائوں کی رپورٹ جاری کردی ہے اسی سلسلے میںوزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔فلڈ سیل سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

جس میں 66 ہزار 393 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ اسی طرح دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جس میں61 ہزار 339 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ جبکہ دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلابی ہی, جس میں پانی کا اخراج40 ہزار 206 کیوسک ہے۔ دریائے سوات ہی میں منڈا ہیڈ ورکس پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

جس میں1 لاکھ 22 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلاب ہے۔ جس میںپانی کا بہا 1 لاکھ 13 ہزار 283 کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہا 42 ہزار 284 کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں ادینزئی پل کے مقام پر پانی کا بہا 36 ہزار 99 کیوسک ہے۔ دریائے شاہ عالم, دریائے ناگمان, دریائے جنڈی میں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میںسیلابی صورتحال نے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے کنٹرول روم ہنگامی صورتحال، سرگرمیوں اور معلومات کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ کنٹرول روم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے وزیر اعلی کو بروقت آگاہ کرے گا۔کنٹرول روم دن میں 24 گھنٹے کام کرے گا۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محسن اقبال کو ایمرجنسی فلڈ کنرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔