9832 افراد اپنی واچ لسٹ میں شامل ، سخت نگرانی شروع

پیر 15 اپریل 2024 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 9832 افراد کو اپنی واچ لسٹ میں شامل کر کے ان کی سخت نگرانی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان افراد میں وہ لوگ شامل ہیں جو کسی نہ کسی طرح کسی ناپسندیدہ تنظیم سے منسلک رہے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب بھر کے 19 ہزار مدارس اور درس گاہوں کی جیوٹیک مکمل کر لی ہے۔ مزید براں ان افراد میں 22وہ افراد بھی شامل ہیں جو غیر ملکی جیل کاٹنے کے بعد واپس آئے ہیں

متعلقہ عنوان :