حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، شہناز عمرانی

ہماری کوشش ہے کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ، رکن صوبائی اسمبلی

پیر 15 اپریل 2024 21:59

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شہناز عمرانی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال اور ٹراما سنٹر کے دورہ کے موقع پر ٹراما سنٹر کے انچارج ڈاکٹر نصیر عمرانی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر یاسین ڈومکی نے انہیں مختلف شعبوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہیں مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ان کے ہمراہ ان کے فرزند حماد صادق عمرانی اور صاحبزادی بھی موجود تھیں شہناز عمرانی نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے تمام مسائل حل کرکے نصیرآباد کے عوام کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کریں تاکہ لوگوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات میسر آسکیں۔