مسلم لیگ (ن) کاپیپلزپارٹی کووفاقی کابینہ میں شامل ہونے پرآمادہ کرنے کی ایک اور کوشش کافیصلہ

پیر 15 اپریل 2024 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کووفاقی کابینہ میں شامل ہونے پرآمادہ کرنے کی ایک اور کوشش کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کی بیٹھک ہوئی ہے جس میں پیپلز پارٹی کودوبارہ حکومت میں شمولیت کی دعوت کافیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار سمیت اہم لیگی رہنماپیپلز پارٹی سے بات کریں گے۔ بتایاگیا ہے کہ اپوزیشن کے الائنس کے بعد اس پر غور کیا گیا ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی میں اس حوالے سے تقسیم پائی جاتی ہے ۔پیپلز پارٹی کے ایک رہنما کے مطابق ہمیںاشارے دئیے گئے ہیں لیکن جب باقاعدہ بات ہوگی تو پھر مشاورت کریں گے ۔