ملت ایکسپریس واقعہ،خاتون کی ہلاکت پر کمیٹی قائم

پیر 15 اپریل 2024 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) کراچی سے فیصل آباد جانے والی خاتون کی مبینہ طور پر ٹرین سے گر کر ہلاکت کے معاملے پر آئی جی ریلوے نے ڈی آئی جی سائوتھ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق تین ایس پیز کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا، خاتون بھتیجوں کے ساتھ کراچی سے جڑانوالہ جا رہی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون پر تشدد کرنے والے کانسٹیبل کی ڈیوٹی حیدر آباد تک تھی، انکوائری ہو رہی ہے کہ کانسٹیبل کسی اور اسٹیشن پر تو نہیں اتر گیا۔