اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب

پیر 15 اپریل 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔