امت مسلمہ کو اتحاد سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیی:متحدہ علما کونسل

پیر 15 اپریل 2024 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اتحاد سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے،دین اسلام کی سربلندی و پاکستان کے استحکام کے لیے تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو متحد ہو نا چاہیے، مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر یہوو نصاری کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام دہشت گردی اور انتہا پسندی کا نہیں امن و سلامتی کا دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ فساد پھیلانے والے اللہ کے دشمن ہیں قیام امن ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اسلام کا لوگوں تک مثبت پیغام پہنچانا علما کے ساتھ ساتھ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،امت مسلمہ کو اتحاد واتفاق سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :