سید نا عثمان غنیؓ کی زندگی کا ہر پہلو عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہی: سنی علما کونسل

موجودہ دور کے حکمرانوں کو سید نا عثمان غنیؓ کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہئے :مولانا حافظ حسین احمد

پیر 15 اپریل 2024 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ سید نا عثمان غنیؓ کی زندگی کا ہر پہلو عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،عثمان غنیؓ مدینہ میں جس بے دردی ومظلومیت کیساتھ شہید کئے گئے تاریخ انسانی میں اس کی مثال نہیں ملتی،موجودہ دور کے حکمرانوں کو سید نا عثمان غنیؓ کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ سیدنا عثمان غنی ؓنے اپنی سخاوت وفیاضی کے ذریعے محتاجوں ،ضرورتمندوں اور دین اسلام کی بے پناہ خدمت کی آج اس بے راہ روی کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو صحابہ کرام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے،باغیوں اور منافقوں نے جب سیدنا عثمان غنی ؓکے گھر کا محاصرہ کیا تو آپ صبر واستقامت کے پیکر بن گی ،چالیس روز تک آپ کا کھاناور پانی باغیوں نے بند کردیا۔ انہو ں نے کہاکہ سیدنا عثمان غنیؓ کی قربانیوں پر تاریخ اسلام فخر کرتی رہے گی ۔ سید نا عثمانؓ کا دور حکومت وقت کے حکمرانوں کیلئے ایک بہترین نمو نہ ہے۔ آ ج کے حکمران اگر ان کے چھوڑے ہوے نقوش پر عمل پیرا ہوتے تو ملک میں کو ئی بحران سر نہ اٹھاتا۔

متعلقہ عنوان :