متوقع مذید بارش کے پیش نظررین ایمرجنسی نافذ رہے گی، ایم ڈی سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ

پیر 15 اپریل 2024 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ضلع وسطی، ضلع ملیر، ضلع شرقی و دیگر اضلاع کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں سڑکوں پر موجودتمام ڈرین چوک پوائنٹس کھولنے کا کام گذشتہ ایک ہفتے سے جاری تھا۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر متوقع مزید بارش کے سلسلے میں رین ایمرجنسی نافذرہے گی اور عملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا، عملے نے رات گئے تک سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا کام انجام دیا، اس کے علاوہ نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالاگیا،شہریوں کی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ بھی لگادئیے گئے ہیں،شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام افسران و عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرااٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر1128اور واٹس ایپ نمبر 03181030851پر رابطہ کریں یا ایس ایس ڈبلیوایم بی کی ایپ (SSWMB Complaints Karachi)ڈان لوڈ کریں، شکایتی مراکز فعال ہیں۔ شہریوں سے مزید التماس ہے کہ بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :