گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ڈی جی شاہ رخ علی

پیر 15 اپریل 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے کہاہے کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تمام اہم شاہراہوں پر عوامی آگاہی کے مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ سیاحوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، انھوں نے کہا کہ گلیات میں تقریباً 48 سے 50 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں۔

(جاری ہے)

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، مسلسل بارشوں میں سیاحوں کی نگرانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مکمل انتظامات کر رکھے تھے، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا تعاون بھی قابل ستائش ہے، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے کہا کہ صوبائی حکومت گلیات میں سیاحوں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے امید ہے کہ گلیات کو دنیا کے تمام سیاحوں کے لئے ایک مثالی مقام بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :