دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام اور منسلک ندیوں نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی

پیر 15 اپریل 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام اور اس سے منسلک ندیوں نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی ہے ،پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے، احتیاطی تدابیر اختیار کر نے اور فوری ضروری اقدامات کے لئے مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام اور اس سے منسلک ندیوں نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی ہے،پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے، احتیاطی تدابیر اختیار کر نے اور فوری ضروری اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں لکھا گیاہے کہ سیلاب کی سطح 113283 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جو دریا/نالوں کے آس پاس رہنے والی آبادی کے لیے خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتی ہے، متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی آبادی کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات اختیار کرے،کسی بھی جانی و مالی، انفراسٹرکچر/فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان سے بچانے کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں،پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو دریا اور ان سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریسکیو 1122،سول ڈیفنس اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور آلات کی دستیابی کو یقینی بنائیں ،، دریا اور اس سے منسلک ندی نالوں کے قریب آبادی کو باخبر رکھنے اور احتیاط برتے جائے ،حساس علاقوں میں موجود آبادی کو ہنگامی صورتحال پیدا ہونے سے قبل محفوظ مقامات کو منتقل کیا جائی. پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں کہا ہے کہ متاثرہ افراد کو بروقت امداد/طبی سامان کی فراہمی اورنزدیک آبادی کے انخلاء پر پناہ گاہوں میں خوراک اور ادویات کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے،مقامی / کسانوں / مویشی چرانے والوں کو پیشگی خبردار کیا جائے کہ وہ مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ عوام غیر ضروری افواہوں پرکان نہ دھریں, ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پراطلاع دیں۔