Live Updates

حکومت گرانفروشی کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لا رہی ہے، ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریز

پیر 15 اپریل 2024 23:09

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیازنےکہاہےکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات اورڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی سربراہی میں شہریوں کومعیاری اورسستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف عیدکی چھٹیوں میں بھی پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےآپریشن جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس دوران ضلع بھرمیں تعینات28پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے983 انسپکشنز کی گئیں جن میں29 دکاندارخلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے گئے جنہیں مجموعی طورپر81ہزارروپےجرمانہ کیاگیااوراس دوران 4 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرانفروشی کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات