جہانگیرخانزادہ کی صدر حضرو صرافہ بازار یونین سے ملاقات

پیر 15 اپریل 2024 23:09

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر وسابق صوبائی وزیرپنجاب جہانگیرخانزادہ نے حضرو صرافہ بازار یونین کے صدرمحمداشفاق اورمشتاق احمدکی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صرافہ یونین حضروکے سرپرست اعلی محمد نثار احمد صدیقی، تحصیل صدر ملک انصار احمد، جنرل سیکرٹری محمدوقارخان، ریاض صراف، فیاض صراف، نیاز احمدصراف، الیاس خان صراف، گلزارخان صراف نرتوپہ والا، شفیق خان صراف، سپورٹرعزیراحمدنرتوپہ، ناصرخان نرتوپہ، سراج خان، عبدالحمیدخان وردگ، نعیم خان، علی خان سمیت دیگر موجود تھے۔

سابق صوبائی وزیرجہانگیرخانزادہ نے صرافہ یونین کو اپنے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ صراف یونین کے تمام مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ اس موقع پر سرپرست اعلی صراف یونین محمدنثاراحمدصدیقی، صدرمحمداشفاق، مشتاق احمد ودیگر ممبران نے جہانگیرخانزادہ کی آمد پران کا شکریہ ادا کیا اوراپنے ہرممکن تعاون وحمایت کایقین دلایا۔