سینئر صحافی ضیاء شاہد کی تیسری برسی، چوہدری انوارالحق کا خراج عقیدت

پیر 15 اپریل 2024 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سینئر صحافی ضیاء شاہد کی تیسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ضیاء شاہد نے ایک نئی طرز کی صحافت متعارف کروائی اور اپنے اخبار کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ضیاء شاہد باریک بینی سے حالات کا مشاہدہ کرتے تھے اور پھر اپنے اخبار اور چینل کے ذریعے ان پر تبصرے کرتے تھے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ضیاء شاہد کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بیٹوں اور دیگر خاندان کے افراد کو ان کا مشن جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔