آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کمپن سیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس

ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کے علاج معالجے کیلئے مزید ساڑھے 17 لاکھ جاری کر دئیے‘ ترجمان پنجاب پولیس

پیر 15 اپریل 2024 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں کمپن سیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی سربراہی میں کمیٹی نے مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کے ہیلتھ ویلفیئر کیسز کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد فنڈز اجرا کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوا دئیے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کے علاج معالجے کیلئے مزید ساڑھے 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈی بہائوالدین کے زخمی اے ایس آئی ارشد حسین کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے،ڈی جی خان کے زخمی کانسٹیبل اعجاز حسین کو کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، قصور کے زخمی کانسٹیبل سلمان شوکت کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، سیالکوٹ کے زخمی کانسٹیبل ناصر یعقوب کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، منڈی بہاالدین کے زخمی کانسٹیبل حسنین اختر کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین، انکے بچوں اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔