کوئٹہ میں برساتی نالوں قائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا،کمشنر حمزہ شفقات

پیر 15 اپریل 2024 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) کوئٹہ شہر کے تمام برساتی نالوں پر قبضے اور تجاوزات قائم کئے گئے ہیں۔جن کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔اس سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پی ڈی ایم اے اہلکار مسلسل کام کررہے ہیں۔گزشتہ روز کوئٹہ اور اطراف میں غیر متوقع طور پر بارشیں ہوئیں برساتی نالوں پر قبضے اور تجاوزات کی وجہ سے نقصانات ہوئیں۔

لہذا پی ڈی ایم اے کے 8جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 6ٹیمیں فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔موجودہ ہنگامی صورتحال میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 127 افراد کو نکال چکے ہیں جبکہ غفلت برتنے پر مزید 200 ملازمین کو نکالنے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر کوئٹہ/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے پریس کانفرنس کے موقع پر بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزکوئٹہ اور اطراف میں بہت بارش ہوئی ہے۔کوئٹہ میں بیشتر برساتی نالوں پر بہت زیادہ تجاوزات ہیں جب تجاوزات کیخلاف کارروائی کرینگے تو میڈیا ان کو بھی کوریج دیں۔جب میٹروپولیٹن اور پی ڈی ایم اے اہلکار کام کرتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے تجاوزات کیخلاف کارروائی نہیں کی تو آئندہ دوبارہ یہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے بتایا کہ اب تک کوئٹہ میں 156 ملی میٹر بارش ہوئی ہیں۔کوئٹہ کے 82 برساتی نالوں نے تجاوزات کی وجہ سے 40 کی بجائے صرف 20 فٹ کے رہ گئے ہیں۔ متعدد برساتی نالوں میں تجاوزات کی وجہ سے نقصانات زیادہ ہوئے ہیں۔ لہذا موجودہ صورتحال میں ان تجاوزات کیخلاف کارروائی ہی واحد حل ہے۔ اس وقت پی ڈی ایم اے کے 8 اور میٹروپولیٹن کے 6 ٹیمیں کام کررہی ہیں۔اگر کوئی رکاوٹیں نہ ہوئی تو ہم تجاوزات ختم کرسکے گئے۔

متعلقہ عنوان :