Live Updates

پنجاب میں روٹی کی قیمت 16 روپے کرنا ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں،بیرسٹر سیف

سیزن میں گندم ریٹ کم کرکے مریم نواز پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پیر 15 اپریل 2024 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت 16 روپے کرنا ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں، سیزن میں گندم ریٹ کم کرکے مریم نواز پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز کا پنجاب میںروٹی کی قیمت16 روپے کرنا ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں،سیزن میں گندم ریٹ کم کرکے مریم نواز پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہیں۔

پنجاب میں روٹی اور آٹا کی قیمتیں کم کرنا محترمہ کا نیا دکھاوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی شہزادی انتظامیہ کو احکامات ایکس پر دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ڈرامہ بازی اور اسکی ہدایتکاری کون کررہا ہے ہمیں علم ہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات