سوات ،شالدرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2کمسن بھائی جاں بحق

پیر 15 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) سوات کے علاقے منگلور کے گائوں شالدرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شدید بارشوں کے دوران اکبرزادہ کے مکان کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کے دوبیٹے سولہ سالہ وقاص اور چودہ سالہ جنید ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :