ش*اوستہ محمد اہم مقدمات میں روپوش ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

پیر 15 اپریل 2024 21:45

ئ*اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد کا اسپیشل مہم گرفتاری ملزمان کے دوران تین اہم مقدمات میں روپوش ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمدتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد سید جاوید اقبال غرشین کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانی سب انسپکٹر عبدالرؤف جمالی ایس ایچ اوسٹی اوستہ محمد نے چوری کے مقدمہ میں روپوش ملزم ریاض ولد نواز عرف نوازو قوم بتھیانی بلیدی ساکن اوستہ محمد گرفتار کیا ہے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل سی ڈی 70 برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں اغواء کے مقدمہ میں روپوش ملزم خان محمد ولد فضل محمد قوم گشکوری ساکن اوستہ محمد گرفتار کیا ہے۔تیسری کارروائی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم گل محمد ولد متیرا قوم بلیدی ساکن اوستہ محمد گرفتار کیا ہے۔مذید کاروای پولیس کر رہی ہے۔