وفاقی وزیر خزانہ کی پاکستان امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات

حکومت معیشت کے کلیدی شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، محمد اورنگزیب

پیر 15 اپریل 2024 22:00

واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے کلیدی شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بات پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان میں معیشت کے جامع اور پائیدار نمو کے لیے موجودہ حکومت کیاقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اورتوانائی غیرملکی اور اور ملکی سرمایہ کاری کے لیے کلیدی شعبہ جات ہیں۔