وزیر ترقیات و منصوبابندی سندھ کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اعلی سطحی اجلاس

پیر 15 اپریل 2024 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیر ترقیات و منصوبابندی سندھ سید ناصر حسین کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت سندھ کا اعلی سطحی اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہواجس میںصوبہ میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو چیئرمین ترقیاتی بورڈ انجنیئر سید نجم احمد شاہ نے بریفنگ دی اور صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پرصوبائی وزیرنے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ میرٹ اور مقررہ وقت پر کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ زیادہ تر کنسلٹنٹ کمپنیز کی کارکردگی مایوس کن ہے لہذا تمام کنسلٹنٹ، کمپنیز کی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لے کر میرٹ پر صرف ان کمپنیز کے کام کو جاری رکھا جائے جن کی کارکردگی اچھی ہے جبکہ دیگر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیز کے کنٹریکٹ ختم کردیئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر ترقیات نے مزید کہا کہ ڈویژنل کی سطح پر سیف سٹی پروجیکٹ شروع کئے جائیں ، اس سلسلے میں متعلقہ ممبران اسمبلیز کو اعتماد میں لیا جائے ، ان کو اس پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ فنڈنگ کے حوالے سے بھی ان کو شریک کیا جائے۔ ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر زور دیا کہ اسکیموں کا مکمل جائزہ لے کر اس طرح تیار کی جائیں کہ انہیں ریوائز کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

ریوائیز کرنے کی صورت میں حکومت کے اخراجات میں ناصرف اضافہ ہوتا ہے بلکہ منصوبے کی تاخیر کے باعث عوام کو مشکلات و دشواریوں کا سامنہ بھی کرنا پڑتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کا یہ وژن اور منشور کا حصہ ہے کہ سندھ کو ترقی یافتہ بنانے اور عوام کو زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو معیار کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پرفارمنس بہتر کرنے ، کام کی رفتار کو بڑھانے اور ترقیاتی اسکیموں کومقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے محکمہ میں تمام تر خالی ٹیکنکل آسامیوں کو فوری طور پر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھرتی کے حوالے سے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شفافیت کوبرقرار رکھا جائے اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ خیر محمد کلوڑ، اسپشل کنسلٹنٹ، عبدالفتح تنیو، ممبر سروسز خالد صدیقی، ممبر ڈیوپمنٹ سلیم جلبانی، ممبر انجنیئرنگ اینڈ انفرااسٹرکچر گل لغاری، ممبر سوشل سیکٹر غلام سرور چاچڑ اور ممبر قدرتی ذرائع فواد شیخ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :