غوثیہ ملک شاپ کوغیر صحت مند ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کر نے پر50ہزار روپے جرمانہ عائد

پیر 15 اپریل 2024 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری مجید الطاف نے محکمہ فوڈ کی موجودگی میں غوثیہ ملک شاپ کوغیر صحت مند ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کر نے پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 120لیٹر دودھ ضائع کرا دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے کمشنرکراچی کو رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میںبتایا ہے کہ غوثیہ ملک شاپ موسی لین کا دودھ محکمہ فوڈ کے انسپکٹر نے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ دودھ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ ہے حفظان صحت کے تقاضوں کے مطابق نہیںہے ۔کمشنرکراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ معیاری دودھ کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :