وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں مالدیپ کے سابق صدر محمدنشید سے ملاقات

پیر 15 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں مالدیپ کے سابق صدر اورکلائمٹ ورنیرایبل فنڈ کے سیکرٹری جنرل محمدنشید سے ملاقات کی۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں ان سے خطرات سے متعلق امورکاتفصیل سے جائزہ لیاگیا۔ملاقات میں کوپ 28 کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فنڈ کے قیام میں پاکستان کے کردارکوسراہاگیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان اوردنیا کے دیگرممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیداہونے والے چیلنجوں اوران پرقابوپانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال ہوا۔ واضح رہے کہ وزیرخزانہ عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے موسم بہارکے سالانہ اجلاس کے موقع پران دنوں امریکہ کے دورہ کر رہے ہیں۔قبل ازیں وزیرخزانہ نے پاک یوایس بزنس کونسل کے وفد سے بھی ملاقات کی اوران سے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔