ض*ترقیاتی اسکیموں کو معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے، ناصر حسین شاہ

۹بیشتر کنسلٹنٹ کمپنیز کی کارکردگی مایوس کن رہی، جائزہ لے کرمعاہدہ ختم کیا جائے، وزیر ترقیات کی محکمہ کو ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 22:40

$کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) وزیر ترقیات و منصوبابندی سندھ سید ناصر حسین کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت سندھ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ترقیاتی بورڈ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی اور صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کو بتایا۔

اجلاس کو مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کی اور منصوبہ بنادی کے حوال سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر منصوبابنی و ترقیات نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ میرٹ پر اور مقررہ وقت پر مکمل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر کنسلٹنٹ کمپنیز کی کارکردگی مایوس کن ہے لہٰذہ تمام کنسلٹنٹ، کمپنیز کی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لے کر میرٹ پر صرف ان کمپنیز کے کام کو جاری رکھا جائے جن کی کارکردگی اچھی ہے جبکہ دیگر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیز کے کنٹریکٹ ختم کردیئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر ترقیات نے مزید کہا کہ ڈویڑنل کی سطح پر سیف سٹی پروجیکٹ شروع کئے جائیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ ممبران اسمبلیز کو اعتماد میں لیا جائے ، انکو اس پروجیکٹ مین شامل کیا جائے گا جبکہ فنڈنگ کے حوالے سے بھی انکو شریک کیا جائے۔ ناصر شاہ نے اس موقع پر زور دیا کہ اسکیموں کا مکمل جائزہ لے کر اس طرح تیار کی جائیں کہ انھیں ریوائز کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

ریوائیز کرنے کی صورت میں حکومت کے اخراجات میں ناصرف اضافہ ہوتا ہے بلکہ منصوبے کی تاخیر کے باعث عوام کو مشکلات و دشواریوں کا سامنہ بھی کرنا پڑتا ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کا یہ وڑن اور منشور کا حصہ ہے کہ سندھ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اور عوام کو زیادہ سے ریلیف کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پرفارمنس کو مزید بہتر بنایا جائے اور کام کی رفتار بڑھائی جائے۔ انھوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پرفارمنس بہتر کرنے ، کام کی رفتار کو بڑھانے اور ترقیاتی اسکیموں کومقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے محکمہ میں تمام تر خالی ٹیکنکل آسامیوں کو فوری طور پر پٴْر کیا جائے۔ بھرتی کے حوالے سے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شفافیت برقرار رکھا جائے اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ خیر محمد کلوڑ، اسپشل کنسلٹنٹ، عبدالفتح تنیو، ممبر سروسز خالد صدیقی، ممبر ڈیوپمنٹ سلیم جلبانی، ممبر انجنیئرنگ اینڈ انفرااسٹرکچر گل لغاری، ممبر سوشل سیکٹر غلام سرور چاچڑ اور ممبر قدرتی ذرائع فواد شیخ بھی موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :