وزیر اعلی کا دورہ دیامر انتہائی کامیاب رہا ، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے دیامر دورےکے بعد صوبائی وزرا اور ترجمان کی تفصیلی میڈیا بریفنگ

پیر 15 اپریل 2024 22:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجنیئر محمد انور ، وزیر ایکسائز ٹیکسیشن رحمت خالق اور وزیر اعلی کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ وزیر اعلی کا دورہ دیامر انتہائی کامیاب رہا ، بہت جلد گلگت بلتستان بھر کے تمام اضلاع کے دورے کئے جائیں گے اور عوامی مسائل کو سن کر انکا پائیدار حل بھی تلاش کریں گے ، گلگت بلتستان کی طرح ضلع دیامر کو بھی ترقی کی دوڑ میں شامل کریں گے ، متاثرین دیامر ڈیم کے مسائل کو کلی طور پر حل کرنے کیلئے واپڈا حکام کے سامنے نئے انداز سے عوامی مقدمہ پیش کریں گے ، چولہا متاثرین کے ماندہ چولہوں کو 2 مہینے کے اندر اندر جی آئی ایس کے عمل سے گزاریں گے اور بہت جلد ادائیگی ہوگی ، گندم کے منصفانہ تقسیم کی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد ہوگا ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کےکامیاب دورہ دیامر کے بعد صوبائی وزرا اور ترجمان نے تفصیلی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعلی نے اپنے دورے کے دوران نصف درجن سے زائد نئے سکولوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے ، چلاس شہر میں ایک بوائز اور گرلز سکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، داریل و تانگیر، اور رندو و گوپس کے نام سے 4 نئے اضلاع کی منظوری کی تجویز وزیر اعظم کے سامنے رکھ دی گئی ہے بہت جلد تجویز پر عملدرآمد ہوگا ، داریل و تانگیر ایکسپریس پر کام تیز کیا جائے گا ، پبلک سکول چلاس کے ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، گرلز کالج کی فیکلٹی کی تنخواہ کے مسئلے کو بھی حل کیا جائے گا ، دیامر بھاشا ڈیم میں کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں سمیت قراقرم ہائی وے کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ، دیامر میں دارلامان اور تانگیر میں ہیلی پیڈ بنایا جائے گا ، ہڈر نالے میں ایک سکول کو اپ گریڈ اور ایک پاور ہاؤس تعمیر کیا جائے گا جبکہ مواصلاتی کمی کو دور کرتے ہوئے ایس سی او کے ذریعے ایک ٹاور نصب کیا جائے گا ، تھک بابوسر رضاکاروں کے اعزازیہ اور تعداد کو بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور سیکرٹری داخلہ سے اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :