وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اپریل 2024 23:52

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 اپریل 2024ء) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4روپے 53پیسے بڑھا دی گئی، ڈیزل 8روپے 14پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، اسی طرح اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ قیمتوں کے اضافے کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا، حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا ہے۔ 

متعلقہ عنوان :