yکراچی: چاند رات پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بزرگ دم توڑ گئے

منگل 16 اپریل 2024 00:55

ث*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) چاند رات پر سائٹ سپرہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بزرگ 6 روز بعد دوران علاج دم توڑ گئے، رواں سال شہر میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 62 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق 9 اپریل کو سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے بزرگ شہری 60 سالہ وسیم الرحمان کو زخمی کردیا تھا جو چھ روز تک اسپتال میں موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہے اور پیر کی صبح اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

مقتول وسیم الرحمان گلشن معمار سیکٹر وائے تھری کے رہائشی تھے، مقتول چاند رات کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ شاپنگ پر وایس اپنے گھر گلشن معمار سیکٹر وائے تھری جا رہے تھے کہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود میںڈاکوئوں نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

نتیجے میں گاڑی میں سوار وسیم الرحمان کمر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں اہلیہ کی مدد سے عباسی شہید اسپتال اور بعد ازاں اسٹیڈیم پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی وسیم الرحمان 6 روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج رہے اور پیر کی علی الصباح دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ رواں سال شہرڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔