ترک وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک بات چیت، ایران۔اسرائیل کی کشیدگی بارے تبادلہ خیال

منگل 16 اپریل 2024 08:20

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک بات چیت کی جس میں ایران۔اسرائیل کی کشیدگی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹی آرٹی کےمطابق دونوں رہنماوں نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ خطے میں بحران کے بڑھنے اور پھیلنے کے امکان کے بارے میں تشویش رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور ایران تنازعے کی جڑیں غزہ میں جنگ سے تعلق رکھتی ہیں، فوری طور پر اس خطے میں جنگ بندی کا اعلان کیا جانا چاہیے اور غزہ میں بلاتعطل انسانی امدادپہنچائی جانی چاہیے ورنہ یہ بحران بڑھتے ہوئےجاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک کا اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے، وہ تناؤ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے انتہائی درست پیغامات دیں۔

متعلقہ عنوان :