عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق

منگل 16 اپریل 2024 09:00

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) خلیجی ملک سلطنت عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق ہوگئے ۔ العربیہ کے مطابق سلطنت عمان میں طوفانی بارشوں سے 12 طلبہ سمیت 17 افراد سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق خلیجی ملک میں اتوار سے ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے، ریسکیو نے تلاش شروع کردی۔

نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ سسٹم نے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ 12 افراد کی موت ان کی گاڑیوں کے اندر گرنے کے نتیجے میں ہوئی۔ ان میں سے دو شہری اور ایک غیر ملکی کے علاوہ 9طالب علم بھی شامل ہیں۔ دارالحکومت مسقط سے 150 کلومیٹر دور شمالی الشرقیہ گورنریٹ میں پانی نے تباہی مچا دی۔ پیر کو 3 افراد اور ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں۔