ایکواڈور، ساحلی علاقے گویا میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد ہلاک ، 2 زخمی

منگل 16 اپریل 2024 09:40

کیٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ایکواڈور کے ساحلی علاقے گویا میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس (ایف جی ای) نے بتایا کہ جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبے گویا کے ایک قصبے سمبورونڈن کی سڑک پر گزشتہ روز مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک اور دو دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔ایف جی ای کی رپورٹ کے مطابق متاثرین کو سان گل قصبے کے قریب گولیاں ماری گئیں ،اس مقام سے دو گاڑیاں ملی ہیں جن میں آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھا۔ واضح رہے ملک میں کرفیو کے ساتھ ایمرجنسی کی 90 دن کی میعاد ختم ہونے کے بعد سے مجرمانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے ۔