دبئی ،ایشیائی خاتون کو دھوکہ دہی پر قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزا

منگل 16 اپریل 2024 10:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) دبئی کی عدالت نے ایشیائی خاتون کو عرب شہری سے جعلسازی پر 2 سال قید ،جرمانے اور ملک بدری کی سزا سنادی۔ اردو نیوز کے مطابق خاتون نے عرب شہری کو منافع بخش کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے راضی کیا اور جعلسازی کے ذریعے گیارہ لاکھ 66 ہزار درہم کی رقم ہتھیا لی۔

(جاری ہے)

عرب شہری نے عدالت کو بتایا کہ اس کی 20 سال کی کمائی ایشیائی خاتون نے دھوکے سے حاصل کرلی۔ اپنے اکاؤنٹ سے گیارہ لاکھ 66 ہزار 487 درہم خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقلی کے شواہد بھی پیش کیے۔عدالت نے کیس کے تمام شواہد کے بعد فیصلے میں خاتون کو دو سال قید، متاثرہ شخص کی ضبط شدہ رقم کی واپسی اور جرمانے کے علاوہ ریاست سے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :