سنی علما ء کونسل کاضمنی انتخابا ت میں شعیب صدیقی کی حما یت کااعلان

شعیب صد یقی کی حما یت کے سا تھ انکی انتخابی مہم کا بھر پور حصہ بھی بنیں گے ‘مولانا حافظ حسین احمد

منگل 16 اپریل 2024 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سیاسی مشاورتی کمیٹی سنی علما ء کونسل ضلع لاہور کا اجلاس مولانا حافظ حسین احمدکی زیر صدارت ہو ا جس میںمولانا احمد سعید صدیقی، مولانا غلام مصطفی معاویہ، مولانا امیر حمزہ، مولانا معین اجمل، مولانا صہیب زبیر، مولانا اکرم عثمانی، مولانا عزیر سمیت دیگر رہنما ئو ں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے ضمنی انتخابات میںپی پی 149سے تحریک استحکام پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی کی مکمل حمایت کااعلان کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شعیب صدیقی کی مکمل حمایت کے سا تھ ان کی انتخابی مہم کا بھی بھر پور حصہ بنیں گے۔

مولانا حافظ حسین احمد نے اس حوالے سے کہاکہ شعیب صد یقی نے ہمارے سا تھ ملا قات میں تعا ئون مانگا تھا جس پر ہم نے جماعتی سا تھیوں سے مشاورت کی اورمرکزی قیاد ت کو بھی اعتماد لیا اور اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ سنی علماء کونسل بحثیت جماعت شعیب صد یقی کی حمایت کرے گی۔