پیٹرولیم قیمتوں میں اضا فہ عوام کے زخمو ں پر نمک پا شی ہے ‘قاری اعظم حسین

حکومت عوام کا تیل نکالنے کی بجائے انکی حالت پر رحم کرے اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضا فہ واپس لے

منگل 16 اپریل 2024 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضا فہ عوام کے زخمو ں پر نمک پا شی ہے، حکومت کی عوام پر حالیہ پیٹرول بمباری اور برق باری سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے گا،حکومت عوام کا تیل نکالنے کی بجائے انکی حالت پر رحم کرے اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضا فہ واپس لے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ ظلم ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ کرکے حکومت نے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی ہے،آئی ایم ایف کے کہنے پر حکمران عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، خدارا عوام کی حالت پر رحم کیا جائے۔ موجودہ حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔موجودہ حکمران ملک دوست نہیں بلکہ عوام کے کھلے دشمن نظر آتے ہیں۔