لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

منگل 16 اپریل 2024 11:25

لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی پتنگ بازی پر مکمل پابندی کیلئے دائر درخواست پر منگل کو ابتدائی سماعت کی۔درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ پتنگ بازی کیلئے دھاتی ڈور کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،پتنگ بازی پر مکمل پابندی کیلئے قانون سازی کی جائے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے درخواست پر پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔