نابینا افراد کا دھرنا جاری، سی ٹی او کی ایمبولینسز کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 11:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہورسیکرٹریٹ چوک میں نابینا افراد کا احتجاج و دھرنا جاری ہے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایمبولینسز کیلئے فوری راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی ایس پی انارکلی کی نگرانی میں اضافی 4 سینئر وارڈنز اور 23 وارڈنز ٹریفک کا بہائو یقینی بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم اے او کالج چوک سے سیکرٹریٹ دونوں اطراف میں ڈائیورژن لگائی گئی ہے۔سول ڈیفنس چوک سے جانب سیکرٹریٹ بھی دونوں اطراف سے بند ہے۔پی ایم جی چوک سے سیکرٹریٹ چوک، چرچ چوک ٹریفک کو چلایا جارہا ہے۔ آئوٹ فال روڈ سے آنے والی ٹریفک کو پی ایم جی چوک،استنبول اورٹولنٹن چوک ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے۔داتا صاحب سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے نیو انارکلی ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق متبادل راستوں پر ٹریفک رواں دواں رکھی گئی ہے ، شہریوں کو راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے۔