بنگلہ دیش ،بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان تصادم میں 13 افراد جاں بحق

منگل 16 اپریل 2024 12:27

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) بنگلہ دیش کے وسطی ضلع فرید پور میں منگل کو ایک بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان تصادم میں 13 افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا نے ضلعی پولیس کے سربراہ محمد مرشد عالم کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے دارالحکومت ڈھاکہ سے 101 کلومیٹر دور فرید پور ضلع میں پیش آیا ۔انہوں نے کہا کہ بس مخالف سمت سے آنے والے پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے 11 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ مزید دو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام متاثرین پک اپ ٹرک کے مسافر تھے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔