ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے کانفرنس روم میں بیساکھی میلہ تقریبات کے پیشِ نظر اجلاس کا انعقاد

تمام ریسکیو افسران و ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں بیساکھی میلہ تقریبات پر گوردوارہ جنم استھان میں میڈیکل ریسکیو کیمپ،واٹر ریسکیو اورفائر سیفٹی پوسٹیں قائم کی جائیں گی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تمام سکھ یاتریوں کے ساتھ بیساکھی میلہ کے دوران حد درجے خوش اسلوبی اور احسن اندازسے پیش آئیں اور ریسکیورز اپنی ڈیوٹیاں ذمہ درانہ انداز میں سرانجام دیں تا کہ کسی بھی درپیش ایمرجنسی میں بروقت معاونت کو یقینی بنایا جا سکے، محمد اکرم پنوار

منگل 16 اپریل 2024 12:54

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے کانفرنس روم میں بیساکھی میلہ تقریبات کے پیشِ نظر اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام ریسکیوافسران نے شرکت کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بیساکھی میلہ تقریبات2024ئ پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کور پلان جاری کر دیا انہوں نے کہا کہ تمام ریسکیو افسران و ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں بیساکھی میلہ تقریبات پر گوردوارہ جنم استھان میں میڈیکل ریسکیو کیمپ، واٹر ریسکیو اورفائر سیفٹی پوسٹیں قائم کی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ گوردوارہ جنم استھان کے اندر اور باہر ایمبولینس و فائر وہیکل اور موٹر بائیک سروس ہمہ وقت دستیاب ہوں گی مزید براں کسی ناگہانی صورتحال کے لئے ایمرجنسی انخلائ کا پلان بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ تمام سکھ یاتریوں کے ساتھ بیساکھی میلہ کے دوران حد درجے خوش اسلوبی اور احسن اندازسے پیش آئیں اور ریسکیورز اپنی ڈیوٹیاں ذمہ درانہ انداز میں سرانجام دیں تا کہ کسی بھی درپیش ایمرجنسی میں بروقت معاونت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :