جوہرآباد،تھل میں عورت کی موت کا معمہ حل ہوگیا ، خاوند نے قتل کیا

منگل 16 اپریل 2024 13:10

جوہرآبآد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) تھل کے گاوں میکن میں شادی شدہ 22 سالہ خاتون نگینہ کی موت کا معمہ حل ہو گیا ،نگینہ کو اسکے شوہر شفقت اللہ سگو نے بد چلنی کے شبہ میں قتل کیا اور اس کی موت کو خودکشی کا رنگ دیدیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتولہ نگینہ چکوال کی رہائشی تھی ، اس نے موضع میکن کے ضیاء اللہ سگو سےپسندکی شادی کی تھی، گزشتہ روز خاتوں کی پراسرار موت کی اطلاع پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو اہلخانہ نے بیان دیاکہ اس نےخود کشی کی ہے ، لیکن اسکے جسم پر مختلف نوعیت کے زخموں نے نشانات نے اہل خانہ کے بیان کو مشکوک بنا دیا،پولیس نے حقائق سامنے کیلئے تحقیقات کیں تو صورتحال واضح ہو گئی ، اسکے شوہر شفقت اللہ سگو کے اعتراف جرم کے بعد اس سےآلہ قتل برآمد کر لیاگیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :