سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالاامین مینگل کا کیمپ جیل کا اچانک دورہ

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو دفتری اوقات کار میں یونیفارم کے بغیر موجودگی پر وارننگ جاری

منگل 16 اپریل 2024 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالاامین مینگل نے کیمپ جیل کا اچانک دورہ کر کے کچن اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کیمپ جیل میں قائم ہسپتال میں داخل مریض قیدیوں اور دوسرے قیدیوں سے خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جیل میں قیدیوں کے لیے تیار کیے گئے کھانے کا معیار بھی چیک کیا ۔انہوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو دفتری اوقات کار میں یونیفارم کے بغیر موجودگی پر وارننگ جاری کی ۔سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے کہا کہ پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے اچانک دورے کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :